سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بڑی کمی ہو گئی ہے۔
تین دن میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ 18 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سونے کے نرخ میں آج بھی 8 ہزار 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ 7 ہزار 459 روپے کم ہوئے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئے۔
تیل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 87 ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 5018 ڈالرکی سطح پر آ گئی۔
پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 310 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 8 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔
