پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس تباہ کر دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے شہر قندھار میں واقع قندھار ائیر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حملے سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دکھائے گئے ہیں، جن میں آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ہونے والی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کے دوران قندھار ائیر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹس کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی مذموم سرگرمیوں اور کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔
