تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ کچھ عرصے سے جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں ، انہوں نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھیں اور نہ صرف سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں لوک موسیقی کو فروغ دیا۔
معروف صدا کار اور اداکار شجاعت ہاشمی علالت کے باعث انتقال کر گئے
انہوں نے سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں گانے گائے اور عوام میں اپنی مخصوص آواز اور انداز سے مقبولیت حاصل کی۔
فنکارہ کی وفات پر عوام نے ان کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔
