میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
لاہور، ملتان، راولپنڈی میٹروبس سروس کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند
اضافے کے بعد میٹرو بس سروس کا کیش کرایہ 40 روپے وصول کیا جائے گا، ٹی کیش کارڈ کے ذریعے سفر کرنیوالوں کو موجودہ کرائے سے بھی کم 25 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ اضافے سے قبل لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے تھا۔
