امریکا نے ایران پر مزید حملے کرنے کیلئے بی 2 بمبار طیارے روانہ کر دیئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملہ کرکے نہ صرف ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں اس کی طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنا ہے۔
امریکا کا سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی طاقتور ترین حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے۔
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد اٹلی کا بڑا فیصلہ، فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا
ادھر ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں 20 دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔
