قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے کے بعد حکومت عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان کر دیا۔
قطری وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے، فضائی دفاع ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے، ریاست کو نشانہ بنانے والے میزائل کو روک دیا ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد اٹلی کا بڑا فیصلہ، فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا
قطری وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ خطرہ ختم ہونے تک مخصوص علاقے خالی رہیں گے،عوام ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
