عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
عراقی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفارتخانے کے ہیلی پیڈ کے قریب جگہ پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔
امریکا کا سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ امریکی سفارتخانہ بغداد کے انتہائی حساس گرین زون میں واقع ہے جہاں اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں۔
