پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر نے 4 سال کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 16.3 ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.3 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر میں اسٹیٹ بینک کا حصہ بڑھ کر 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ملک کی مالیاتی صورتحال میں بہتری اور مالی خودمختاری کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔
وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
مشیر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی نظم و ضبط کے باعث ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اسی کا ثبوت ہے۔
