ایران کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعد اٹلی نے عراق سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا۔
عراق کے خودمختار خطے عراقی کردستان کے شہر اربیل میں قائم کیمپ سنگارا ائیر بیس پر حالیہ فضائی حملے کے بعد اٹلی نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے، حملے کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیمپ سنگارا ایئر بیس پر تقریباً 300 فوجی تعینات ہیں جن میں نیٹو کے اہلکار بھی شامل ہیں، حملے کے بعد ایران کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹلی نے اپنے دستوں کی واپسی کا فیصلہ کیا۔
اطالوی حکام کے مطابق اب تک تقریباً 100 اطالوی فوجی عراق سے واپس اپنے ملک پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی اہلکاروں کی واپسی کا عمل بھی مرحلہ وار جاری ہے۔
جی سیون ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے اور اتحادی افواج اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کر رہی ہیں۔
