سیکیورٹی فورسز نے جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں 2ڈرون مار گرائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنادیا،ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہوا،کسی بھی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا،طالبان رجیم کے دعوے میں کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے ڈرون حملے میں نقصان کے دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے سرکاری اکاؤنٹس ماضی میں بھی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے میں ملوث رہے ،حالیہ دنوں میں پاک فضائیہ کاطیارہ گرانے ،پائلٹ گرفتارکرنے کے دعوے بھی کئے گئے۔
پاک فوج نے چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، ایک دہشتگرد ہلاک
وزارت اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ طالبان حکومت کا کردار دہشتگرد تنظیموں کے ماسٹر پراکسی کے طور پر بے نقاب ہوگیا ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو طالبان حکومت کی معاونت حاصل ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے جمعہ کی شام فیض آباد کے نزدیک واقع اہم فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔
وزاتِ دفاع کی جانب سے ایکس پر جاری اس بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے وہاں موجود کمانڈ سینٹر اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں کافی نقصان ہوا ہے۔
في مواصلة العمليات الانتقامية «رد الظلم»
استهدفت القوات الجوية الأفغانية اليوم (حوالي الساعة الخامسة مساءً) مركزا عسكريا مهما للنظام العسكري الباكستاني يعرف باسم «حمزة» في منطقة فيض آباد بإسلام آباد… pic.twitter.com/L7JcmIkoqW
— د ملي دفاع وزارت – وزارت دفاع ملی (@MoDAfghanistan2) March 13, 2026
