وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا گیا ہے کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ کر دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈیزل مہنگا کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا
وزیر ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر ایک جیسے بنچز نصب کرنے کی ہدایت کی ، اس کے علاوہ کراچی کی طرز پر دیگر اسٹیشنوں کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ گرین لائن، شالیمار اور پاک بزنس ایکسپریس میں 15 اپریل تک کیمرے نصب کر دیے جائیں گے۔
حنیف عباسی کا بڑا اعلان، بلھے شاہ مسافر ٹرین 28 مئی سے بحال
وزیرریلوے حنیف عباسی سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے ملاقات بھی کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
