اسلام آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن اچانک رکنےبعد بحال کردیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پروازوں کیلئے بند نہیں کیا گیا تھا،ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات پر عارضی ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی۔
لاہور کے روٹس پھر بند، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
دوسری جانب ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر پروازیں اچانک روک دی گئی تھیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پروازوں کا نظام اب دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہے، تمام پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنل ہے ،آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشنز میں عارضی ایڈجسٹمنٹ کی گئی،ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام اب دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں،مسافرپروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
