امریکا میں ہونے والے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت کے معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی، تاہم موجودہ حالات کے پیش نظرٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مناسب نہیں سمجھی جا سکتی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ٹیم کا امریکا میں خیر مقدم کیا جائے گا، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ورلڈ کپ میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پرکھلاڑیوں کی اپنی جان اور سلامتی کے تناظر میں یہ فیصلہ زیادہ مناسب ہوگا۔
والد کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا ، مجتبیٰ خامنہ ای
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ امریکا میں ہونے والے عالمی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکا اوراسرائیل کی جانب سے جاری حملوں اور کشیدہ صورتحال کے باعث ٹیم کے لیے سفر اور شرکت ممکن نہیں۔
دوسری جانب ایرانی قومی ٹیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کسی ایک ملک کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
ٹیم کے پیغام میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ ایک عالمی اور تاریخی ایونٹ ہے جس کی نگرانی اورانتظام مکمل طور پرعالمی فٹبال ادارہ FIFA کرتا ہے، اس لیے کسی ایک ملک کی جانب سے اس حوالے سے فیصلہ کرنا درست نہیں۔
