وزیر اعظم شہباز اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم اورفیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئیں۔
تصاویر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو افواج پاکستان کے Combat Dress میں دیکھا گیا جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
ایران جنگ، سعودی وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات
عمومی طور پر بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار Ceremonial لباس زیب تن کرتے ہیں، لیکن اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا Combat Dress میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔
یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔
