پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر معینہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے۔
یہ درخواست کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل کے رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم سے متعلق معاملات انتظامی نوعیت کے ہیں اور ایسے تنازعات میں عدالت مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔
فیصلے کے مطابق ان معاملات پر فیصلہ کرنے کا اختیار نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو حاصل ہے جو 1997 کے قانون کے تحت قائم ایک خود مختار ریگولیٹری ادارہ ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے نیپرا رولز 2015 پہلے سے موجود ہیں اور شہری اپنی شکایات کے حل کے لیے نیپرا سے رجوع کر سکتے ہیں۔
