اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کئے ہیں ، ایران نے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہو گئے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی یلغار کے بعد تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے۔
دوسری جانب امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے 58 بحری جہازوں کو تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔
ایران کیخلاف جنگ ، امریکی طیارہ ری فیولنگ کے دوران عراق میں گر کر تباہ
ادھر ایران کے پاسداران انقلاب کہنا ہے کہ امریکا کے ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 1 فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
