ایران کے خلاف فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی حکومت کے گرنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔ دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ہے۔
U.S. Central Command is aware of the loss of a U.S. KC-135 refueling aircraft. The incident occurred in friendly airspace during Operation Epic Fury, and rescue efforts are ongoing. Two aircraft were involved in the incident. One of the aircraft went down in western Iraq, and the…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 12, 2026
ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
