متحدہ عرب امارات نے ویزہ کی تجدید کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
یو اے ای سے باہر پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز 31 مارچ تک ویزہ ری نیو کرا سکیں گے،فیصلہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث کیا گیا،28فروری سے بیرون ملک پھنسے افراد پر اطلاق ہو گا۔
یو اے ای میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،مسلح افواج کے 2 جوان شہید
دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے حالیہ علاقائی کشیدگی اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے پیش نظر وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا 28 فروری 2026 تک مؤثرتھے مگرپروازوں کی منسوخی یا دیگر غیر معمولی حالات کے باعث وہ بحرین سفرنہیں کرسکے، ان کے ویزوں کی مدت میں اضافی تین ماہ کی توسیع کردی جائیگی۔
اس اقدام کا مقصد متاثرہ مسافروں کو آسانی فراہم کرنا اور انہیں اضافی قانونی اور مالی دباؤ سے بچانا ہے۔بحرین حکام نے مزید بتایا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو ملک سے تاخیر سے روانگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کا دفاعی نظام مکمل طور پرفعال ہے، یو اے ای وزارت دفاع
یہ رعایت فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد ایک ماہ تک برقرار رہے گی تاکہ مسافر بلاخوف و خطر اپنی روانگی مکمل کر سکیں۔اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات کی جانچ کریں اور نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بروقت کارروائی کریں۔
بحرین نے وعدہ کیا ہے کہ اس دوران تمام سہولتیں اور قانونی تحفظ فراہم کیے جائیں گے تاکہ علاقائی کشیدگی کے اثرات کم سے کم ہوں اور مسافروں کو ریلیف ملے۔
