بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے حالیہ علاقائی کشیدگی اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے پیش نظر وزٹ ویزا ہولڈرز کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا 28 فروری 2026 تک مؤثرتھے مگرپروازوں کی منسوخی یا دیگر غیر معمولی حالات کے باعث وہ بحرین سفرنہیں کرسکے، ان کے ویزوں کی مدت میں اضافی تین ماہ کی توسیع کردی جائیگی۔
NPRA announces exceptional measures for visit visas in light of the current circumstanceshttps://t.co/cE78w795qI
— Ministry of Interior (@moi_bahrain) March 12, 2026
اس اقدام کا مقصد متاثرہ مسافروں کو آسانی فراہم کرنا اور انہیں اضافی قانونی اور مالی دباؤ سے بچانا ہے۔
جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی دبئی کے لیے پروازیں منسوخ
بحرین حکام نے مزید بتایا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو ملک سے تاخیر سے روانگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔
یہ رعایت فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد ایک ماہ تک برقرار رہے گی تاکہ مسافر بلاخوف و خطر اپنی روانگی مکمل کر سکیں۔
اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات کی جانچ کریں اور نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بروقت کارروائی کریں۔
بحرین نے وعدہ کیا ہے کہ اس دوران تمام سہولتیں اور قانونی تحفظ فراہم کیے جائیں گے تاکہ علاقائی کشیدگی کے اثرات کم سے کم ہوں اور مسافروں کو ریلیف ملے۔
