عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام سامنے آگیا۔
مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گی،میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضا کر رہا ہے، ایرانی قوم نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم عظیم قوم ہیں،شہدا کے خون کے حق کے بدلے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
200ڈالر فی بیرل تیل کیلیے تیار رہیں ، ایرانی فوج
ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا،امریکی اڈوں سے ایران پر حملے ہوئے تو ردعمل دیں گے،عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دیں گے،عوام نے دنیاکودکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں۔
عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں،مناب اسکول کے شہدا کابدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے،ہم پڑوسیوں سےدوستانہ راوبط پر یقین رکھتے ہیں،صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنارہےہیں اور یہ ناگزیر طورپر جاری رکھیں گے۔
ایرانی حکومت کے گرنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
دشمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے آبنائے ہرمز بند رہنی چاہیے،ایرانی عوام کو متحد رہنا ہوگا،ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان رابطہ ہمیشہ قائم رہےگا،عوام کی خدمت کیلئے قرآن سے رہنمائی حاصل کروں گا۔
ایرانی فورسز نے دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیا،دشمن کوایرانیوں کے خون کا حساب دینا پڑےگا۔
