وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا، نئی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی خبریں،اوگرا کا وضاحتی بیان آ گیا
یاد رہےکہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ملک میں توانائی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد ، پاکستان میں بحران ختم ہونیکا امکان
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے فیصلے اکثر فوری طور پر کرنا پڑتے ہیں کیونکہ عالمی منڈی میں قیمتیں تیزی سے تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ حملوں کے باعث QatarEnergy سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے نیا ضابطہ، اویس لغاری کے سخت احکامات
محمد اورنگزیب کے مطابق ایل این جی کا جو کارگو پہلے تقریباً 25 ملین ڈالر میں دستیاب ہوتا تھا، اب اس کی قیمت بڑھ کر تقریباً 100 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے توانائی کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔
