پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کی درخواست نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
پوڈکاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ انٹرویو کی شرائط میں 20 لاکھ روپے کی فیس مقرر کی تھی۔ فیصل کے مطابق، ان کے پوڈکاسٹ پر اب تک تقریباً 700 انٹرویوز ہو چکے ہیں، لیکن کسی مہمان نے اتنی بڑی رقم طلب نہیں کی۔
فیصل قریشی کا ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ فیس پر دلچسپ ردعمل
View this post on Instagram
اسی بحث کے دوران مشہور کنٹینٹ کریئیٹر معراج حق نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں بھی عدنان فیصل کی ٹیم کی جانب سے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا تھا، اور ان سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے کی فیس طلب کی گئی تھی۔
معراج حق نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ اگر اداکارہ کے فیس کے مطالبے پر تنقید ہو رہی ہے، تو اتنی فیس طلب کرنے پر ان کے بارے میں کیا رائے ہوگی؟
رجب بٹ نے بیٹے کے ہاتھ کے ساتھ طلاق کے کاغذات پر ایمان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
یہ معاملہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں پوڈکاسٹ فیس، اداکاروں کے معاوضے اور تنخواہوں کے موضوع پر ایک بار پھر صارفین اور شائقین کے درمیان بحث کا سبب بن گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس پر متنوع رائے سامنے آ رہی ہے۔
