ایران کی حکومت اب بھی مستحکم ہے، امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آ گیا۔
امریکی انٹیلی جنس حکام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حکومت اب بھی مستحکم ہے اور اسے فوری طور پر کسی بڑے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق متعدد امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے باوجود ایرانی قیادت پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کے گرنے کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے باوجود ایرانی حکومت متحد ہے اور ریاستی ادارے فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔
دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئے جمع نہ کرتا، ایرانی جنرل
ادھر اسرائیلی حکام نے بھی کہا ہے کہ جاری جنگ کے باوجود ایرانی حکومت کے زوال کی کوئی یقینی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق ان رپورٹس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
