پاکستانی معروف اور متنازع سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی بھارتی اداکار سنجے دت کو دبئی میں مہنگے تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ملاقات کے دوران کاشف ضمیر نے سنجے دت کو گولڈ پلیٹڈ کسٹمائزڈ آئی فون 17 تحفے میں دیا اور ان کی اہلیہ کو ایک قیمتی جیولری سیٹ پیش کیا، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ خصوصی طور پر پاکستان کے شاہی خاندان کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
فلم اور ٹی وی کے سینیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے
View this post on Instagram
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے سنجے دت کو گلے لگایا اور چہرے پر بوسہ دیا، تاہم سنجے دت نے تحائف کو رسمی طور پر قبول کیا اور کہا کہ یہ ضروری نہیں تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کچھ مداح سنجے دت کی عاجزی کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کاشف ضمیر پر تنقید کر رہے ہیں اور ان کے ماضی کے تنازعات یاد کر رہے ہیں۔ کمنٹس میں مزاحیہ تبصرے بھی شامل ہیں۔
رجب بٹ نے بیٹے کے ہاتھ کے ساتھ طلاق کے کاغذات پر ایمان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کاشف ضمیر اپنے گولڈ کلیکشن، بھاری سونے کی چینز اور گھر میں شیر پالنے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ماضی میں وہ ترک اداکار انگین آلتان کے ساتھ تنازعات اور رجب بٹ کی شادی میں مہنگے تحائف دینے کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔
