ایران فوج کے جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔
ایرانی جنرل نے ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئے جمع نہ کرتا۔
ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر منگل سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کردئے ہیں، ہم جنگ جیت چکے ہیں مگر نکلنے کی جلدی نہیں۔
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ ہر 2 سال بعد ایران کے خلاف کارروائی کرنی پڑے، فوری نہیں کہنا چاہیے کہ ہم جیت گئے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک گھنٹے میں جیت گئے۔
