پاکستانی فلم و ٹی وی کے عاصم بخاری بدھ کے روز 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
رپورٹس کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل سے متعلق پیچیدگیوں کا شکار تھے اور تقریباً 15 روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے تاہم مسلسل علاج کے باوجود ان کی صحت بہتر نہ ہو سکی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
رجب بٹ نے بیٹے کے ہاتھ کے ساتھ طلاق کے کاغذات پر ایمان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
عاصم بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا تھا۔ اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کے باعث ناظرین کے دلوں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ایک قابلِ احترام ایکٹنگ ٹیچر کے طور پر بھی پہچانے جاتے تھے۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے والے کئی نئے فنکاروں کی تربیت اور رہنمائی کی اور انہیں اداکاری کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔
فیصل قریشی کا ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ فیس پر دلچسپ ردعمل
عاصم بخاری کے انتقال پر فنکار برادری اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔
