ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق اور خودمختاری کو تسلیم کرناہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے رہنماؤں سے رابطہ ہواہے،دونوں رہنماؤں سے خطے میں امن کیلئے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔
ایران کا امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل نے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکائی ہے،ہرجانے کی ادائیگی اور مستقبل میں جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں حاصل ہوں تو جنگ رک سکتی ہے۔
قبل ازیں ایرانی صدر کا عمان کے سلطان سے رابطہ ہوا ہے ، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے صلالہ بندرگاہ پر حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
اطالوی وزیر اعظم کی ایران میں شہریوں پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت
عمانی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایندھن کی مصنوعات دستیاب ہیں،تیل کی سپلائی اور اخراج کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
