ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں ہونے والے آئندہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا اس فیصلے کا اعلان ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے ایک بیان میں کیا۔
ایرانی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کیلئے عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں انکے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورحالیہ واقعات کے باعث ملک اس وقت کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل پرحملے اور ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔
جس کے باعث ایران نے عالمی مقابلوں میں شرکت کے معاملے پر نظرثانی کی ہے، موجودہ صورتحال میں ایرانی شہریوں کی سلامتی اور قومی وقار اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک حالات معمول پرنہیں آتے اور ایران کے لیے محفوظ ماحول یقینی نہیں بنتا، اس وقت تک امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے اپنے عوام اور کھلاڑیوں کی سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے، اسی لیے فی الحال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
