امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت میں چاہوں گا تو جنگ ختم ہو جائے گی ،ایران میں نشانہ بنانے کیلئے عملی طور پر کچھ باقی نہیں بچا۔
سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
تیل کمپنیاں آبنائے ہرمز کااستعمال کریں ،ہم اسی طرح کام جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کیاہوتاہے،امریکی فوج نے ایران کوکافی نقصان پہنچایاہے،ایران کےپاس اس وقت طیارے بھی نہیں بچے،ایران کیخلاف جب چاہوں جنگ ختم ہوجائےگی۔ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق گفتگو نہیں کروں گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نہیں بچھائیں ، ہم نے ایک ہی رات میں تقریباً تمام بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں کو تباہ کر دیا۔
خطے میں موجود کم از کم 11 امریکی فوجی اڈوں یا تنصیبات کو نقصان پہنچا، نیو یارک ٹائمز
مجھے امریکا پر ایران کے کسی حمایتی حملے کی کوئی فکر نہیں ،ہم نے ایران پر دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ شدید حملہ کیا،ہم ایران کا اس سے کہیں زیادہ نقصان کر سکتے تھے۔
ہم کچھ ایسی چیزیں چھوڑ رہے ہیں جنہیں ہم کسی بھی وقت تباہ کر سکتے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ وہ اس ملک کو دوبارہ کبھی نہیں بنا سکیں گے۔
اس موقع پر رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ایران میں بچوں کے اسکول پر حملے کی ذمہ داری لیتے ہیں ؟ امریکی صدرنے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں نہیں پتہ۔
