underline inline cursor-pointer align-baseline”> ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران معمولی زخمی ہو گئے تھے۔
تاہم ان کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی صحت مستحکم ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے انجام دے رہے ہیں۔
رائٹرز کو جاری بیان میں ایرانی عہدے دار نے کہا کہ خامنہ ای نے ملک کی قیادت میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی اور تمام قومی و سیاسی امور پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔
سوئٹرزلینڈ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا
حالیہ حملوں کے بعد ایرانی حکام نے عوام اور بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ سپریم لیڈر کی غیر موجودگی سے حکومت کے روزمرہ امور یا قومی دفاع کی کارکردگی متاثر نہیں ہوئی۔
عہدےدار نے زور دیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی رہنمائی میں ایران اپنی پالیسیوں اورملکی حفاظت کے اہداف پر قائم ہے، اور وہ ملکی قیادت میں ہر طرح کے فیصلوں میں براہِ راست شامل ہیں۔
