گیورجیا میلونی نے ایران میں شہریوں پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
میلونی نے کہا کہ اٹلی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کو اہمیت دیتا ہے اور کسی بھی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لے رہا۔
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق ایرانی عہدیدارکا اہم بیان
اطالوی وزیر اعظم کے مطابق شہریوں کو نشانہ بنانے والی حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع کا حل صرف سفارتکاری اور پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
میلونی نے واضح کیا کہ اٹلی کسی بھی فوجی کارروائی یا جنگ میں حصہ نہیں لے رہا اور عالمی برادری کو ذمہ دارانہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
