سوئٹرزلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں موجود کشیدہ صورت حال اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
سوئس حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سفارت خانے کے عملے میں شامل سوئس سفیر اور 5 ارکان نے زمینی راستے کے ذریعے ایران سے با حفاظت نکلنے کا عمل مکمل کر لیا ہے، سفیر اور عملہ محفوظ ہیں اور کسی قسم کے خطرے میں نہیں ہیں۔
ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں، جنگ فوری روکی جائے، ترک صدر
سفارتخانہ بند کرنے کا یہ اقدام ایران میں موجود سوئس شہریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندش عارضی نوعیت کی ہے اور حالات کے بہتر ہونے پر دوبارہ سفارتخانہ کھولا جائے گا۔
سوئٹرزلینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے اور امن و امان کی صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے۔
