سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال 1447ھ کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا،19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے، سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
چاند کی مٹی میں چنے اُگا لیے گئے، خلا میں انسانی رہائش کی امید بڑھ گئی
متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی،شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔
