پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان رجب کی انسٹاگرام اسٹوری پر کھل کر تنقید کی، جس میں ان کے بیٹے کیوان کے ہاتھ کو طلاق کے کاغذات پر دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں رجب بٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے کاغذات پر کیوان کا ہاتھ رکھنا ضروری نہیں تھا، کیونکہ اس کے بغیر بھی تنقید ہونا یقینی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے درمیان موجود انا اور اختلافات کا سب سے زیادہ اثر ان کے بچے پر پڑ سکتا ہے، جس سے بچنا چاہیے تھا۔
رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ کا جذباتی بیان
رجب بٹ نے کہا کہ یہ معاملہ نجی سطح پر بھی حل کیا جا سکتا تھا، ایمان اس بارے میں براہِ راست بات چیت کر سکتی تھیں، لیکن اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے معاملہ مزید حساس ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ طلاق ایک ممکنہ حقیقت ہو سکتی ہے، تاہم ذاتی خاندانی معاملات کو عوامی سطح پر لانا یا بچے کو اس میں شامل کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے جاری تنقید اور ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کو کافی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی شہرت اور کامیابی برسوں کی محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے، نہ کہ کسی اور کی وجہ سے۔
فیصل قریشی کا ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ فیس پر دلچسپ ردعمل

رجب بٹ نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مزید کوئی عوامی بیان نہیں دیں گے اور آئندہ صرف قانونی نوٹس کے ذریعے ہی بات کی جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت میں کمی کا بھی ذکر کیا۔ یوٹیوب پر تین سال مکمل ہونے کے موقع پر رجب بٹ نے کہا کہ حالیہ تنازعات اور علیحدگی کے معاملے نے ان کے چینل کی مقبولیت اور سبسکرائبرز کی تعداد پر بھی اثر ڈالا ہے۔
متعدد تنازعات، جن میں مبینہ افیئرز اور قانونی معاملات بھی شامل رہے ہیں، کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ حالیہ دنوں میں ان کی شہرت کا بڑا حصہ ان کے ازدواجی مسائل کے عوامی ہونے سے جڑا ہوا ہے، نہ کہ صرف ان کے تخلیقی مواد سے۔
فضا علی کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا سخت ردعمل وائرل
اس صورتحال نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ کچھ افراد دونوں فریقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ دیگر صارفین نجی خاندانی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کے عمل پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
