عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت ایک بار بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ ،43 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
جنگ کے اثرات، سونا رعایتی قیمت پر فروخت ہونے لگا
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھائو 3 ہزار 172 روپے بڑھے ، جس سے 10 سونا 4 لاکھ ، 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 9354 روپے رہی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 205 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
