پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پوڈکاسٹ میزبان عدنان فیصل اور اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
فیصل قریشی نے اپنے حالیہ پروگرام میں عدنان سے سوال کیا کہ کیا تمہارے پیمنٹ کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہوا تھا؟ کسی نے دو ملین روپے مانگ لیے تھے۔ جس پر عدنان نے جواب دیا کہ میں نے آج تک کسی کو اتنی بڑی رقم نہیں دی۔ آپ ہمارے شو میں آئیں، کتنا وائرل ہوا، اور ہانیہ عامر آپ سے بڑی اسٹار تو نہیں ہیں۔
ماہرہ خان کی رکشہ سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
فیصل قریشی نے ہانیہ عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑی اسٹار ہیں، اور اگر انہوں نے انٹرویو کے لیے معقول فیس کا مطالبہ کیا تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ان کے مطابق، اداکارہ کی مقبولیت اور بین الاقوامی شہرت کے پیش نظر اس قسم کی فیس کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔
اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ہانیہ عامر ان کے پروگرام میں شامل ہوتیں تو یہ نہ صرف شو کی مقبولیت بڑھاتا بلکہ ناظرین کی دلچسپی میں بھی اضافہ کرتا۔ فیصل قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پوڈکاسٹ کی فیس اور شوبز شخصیات کی درخواستیں ان کے ذاتی تجربے اور مقام کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں، اور اس میں کوئی حیران کن بات نہیں۔
فضا علی کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا سخت ردعمل وائرل
واضح رہے کہ یہ بحث اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر پوڈکاسٹ فیس اور شوبز شخصیات کی انٹری فیچرز پر تبصرے تیز ہو گئے۔ فیسل قریشی کے بیان نے بھی اس موضوع پر مداحوں کے درمیان نئے مباحثے کو جنم دیا ہے۔
