مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وائٹ بال سیریز کو اب 2026ء کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔
پہلا ون ڈے میچ، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
واضح رہے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے جبکہ ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں شیڈول تھے۔
