ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اب تسلی بخش ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایرانی صدر مکمل محفوظ اورخیریت سےہیں، ترجمان
ان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کچھ روز قبل ایک حملے میں زخمی ہو گئے تھے تاہم اب ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ایران میں ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
