امریکا میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پہنچنے پر سکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بارکسڈیل ایئر فورس کے قریب ڈرون کے پرواز کرنے کے بعد فوجی حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
اس اڈے پر جدید ترین B-52 Stratofortress بمبار طیارے موجود ہیں جو دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران جنگ پر ٹرمپ کا بڑا یوٹرن ، ذمہ داری اپنے مشیروں پر ڈال دی
حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی الرٹ چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسی ممکنہ خطرے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ چکی ہے ، ایران ماضی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے شاہد خودکش ڈرونز اور میزائل استعمال کرتا رہا ہے۔
شمالی کوریا کا نئے جنگی بحری جہاز سے کروز میزائل کا تجربہ، ایران جنگ بارے بھی اہم اعلان
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کی شناخت اور اس کے آپریٹر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈرون کو قبضے میں لیا گیا یا نہیں۔
