سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت منسوخی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
یہ اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 12 مارچ کو سماعت کرے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
واضح رہے کہ پرویز الہی، راسخ الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں۔
