سابق رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما ملک نیاز احمد جھکڑ انتقال کر گئے۔
لیہ سے سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ موجودہ ایم این اے اویس حیدر جکھڑ کے والد ہیں۔ ملک نیاز احمد جکھڑ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے ، 4 بار جیتے ، 4 بار شکست کا سامنا ہوا۔
ن لیگی رہنما رانا ارشد کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
ملک نیاز جکھڑ نے اپنے سیاسی کیریئر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے، آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
