پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آج دونوں ٹیمیں پہلے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سوا ایک بجے ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین اپنے کیرئیر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 13 مارچ اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچ ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
