ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کر دی، اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملے کئے، اس موقع پر اسرائیلی دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ائیرپورٹ پر گرے جس سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 37 ویں لہر کے تحت تین گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے۔ مشرقی سعودی عرب کے شہر دمام میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران نے نئے حملوں میں عراق کے شہر اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔
