امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جاری جنگ جلد ختم کرنے کے اشارے پر تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں 17 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ برینٹ کروڈ 83 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی فی بیرل 78 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
گزشتہ روز لندن برینٹ خام تیل ایک سو انیس ڈالر سے اوپر اور امریکی خام تیل ایک سو انیس ڈالر پچاس سینٹ پر تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کیساتھ جنگ اس ہفتے نہیں لیکن جلد ختم ہونے والی ہے۔
