محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں بشمول خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ، زیارت اور ژوب سمیت گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم اور گجرات میں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سرگودھا، خوشاب، مری، گلیات اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں بارش کا امکان ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر، وزیرستان، مہمند، صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
