سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو ایرانی رہنما علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ عدالتی احکامات کے پیش نظر جمعتہ الوداع کے روز شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تمام مذہبی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روایتی راستوں (روٹس) پر ہی ریلیاں نکالیں اور قانون و ضابطے کا خیال رکھیں۔
سندھ کے تعلیمی ادارے بھی بند، بیرون ملک دوروں پر پابندی، تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
