برٹش ایئرویز نے ابوظہبی کیلئے مارچ کے آخر تک پروازیں منسوخ کرنےکا اعلان کردیا۔
ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمان،بحرین،دوحہ،دبئی اور تل ابیب کیلئے بھی پروازیں مارچ کے آخر تک منسوخ کردی گئی ہیں۔فیصلہ فضائی حدود میں عدم استحکام کے باعث کیاگیا۔
ایران جنگ پر امریکا کی لاگت 10 ارب ڈالر سے تجاوز
دوسری جانب ایمریٹس ائیرلائن نے دبئی ائیر پورٹ سے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
ائیر لائن کے مطابق جن مسافروں کے پاس تصدیق شدہ ریزرویشن موجود ہیں وہ ائیر پورٹ جا سکتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق فلائٹ شیڈول کو مسلسل ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ آپریشن کو معمول پر لایا جا سکے۔
امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دے دیا
ایمریٹس ائیر لائن کے مطابق متاثرہ مسافروں کو رقم کی واپسی یا دوبارہ بکنگ کے اختیارات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین معلومات ضرور چیک کریں۔
