سابق بھارتی کرکٹر امیت مشرا کے خلاف ان کی اہلیہ گریما تیواری نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے تیسرا کیس درج کروا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گریما تیواری نے امیت مشرا اور ان کی فیملی کے خلاف کانپور کی عدالت میں جہیز، تشدد اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
گریما تیواری نے موقف اختیار کیا کہ شادی کے بعد انہیں مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، امیت مشرا کے خاندان نے شادی کے بعد 10 لاکھ روپے اور گاڑی کی ڈیمانڈ کی تھی، جس پر انہیں ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ایس ایل سیزن 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریما تیواری اورامیت مشرا اپریل 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم شادی کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے اور متعدد مواقع پر تشدد اورہراسانی کے دعوے سامنے آئے۔
گریما نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے امیت مشرا کے خلاف مسلسل شکایات درج کرائی ہیں اور یہ تیسرا کیس ہے جس میں انہوں نے اہلیتی مسائل اور فیملی کی جانب سے کی جانے والی مداخلت اور دباؤ کے خلاف عدالت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
وکلاء کے مطابق اس کیس میں عدالت دونوں فریقین کے دلائل سنے گی اورمتعلقہ شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی، اس مقدمے کی سماعت سے امیت مشرا کی ذاتی زندگی اور شادی کے مسائل بھی دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
