کینیڈین پولیس کے مطابق ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
کینیڈین حکام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے ممکنہ تعلقات کا تعین ابھی قبل ازوقت ہے، پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلی چھان بین اورشواہد کی بنیاد پرتمام ممکنہ پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی اقدامات میں سفارتخانوں کے اطراف نگرانی، داخلی راستوں کی سخت جانچ اور پولیس کی موجودگی میں اضافہ شامل ہے۔
ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی
ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کے بعد فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا گیا اور متعلقہ اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
کینیڈا کی حکومت نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے شہریوں اور سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس دوران امریکی اور اسرائیلی حکام سے رابطے اور معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
