طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی دہشتگردی خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن گئی ، افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور پشت پناہی کے باعث طالبان رجیم پرعالمی دبائو میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج ، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
ایران پر آج شدید حملے کریں گے، امریکی وزیردفاع
افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں افغانستان کے پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں،افغانستان میں چینی شہریوں پر بھی حملے ہوئے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
چین افغانستان سے ہونیوالی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے ،افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں۔
ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، علی لاریجانی
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت اور افغانستان کاگٹھ جوڑ خطے کے امن کیلئے سنگین چیلنج ہے،افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
